سابق وزیراعظم عمران خان تھانہ مارگلہ میں درج مقدمے میں بری

0

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کو تھانہ مارگلہ میں درج مقدمے میں بری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے تھانہ مارگلہ کے مقدمے میں تمام ملزمان کو باعزت بری کر دیا، پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کے ساتھ سابق وفاقی وزیر اسد عمر و دیگر شریک ملزمان سمیت مسلم لیگ ن کے موجودہ ممبر قومی اسمبلی راجہ خرم نواز بھی بری ہونے والوں میں شامل ہیں، ملزمان کی جانب سے وکلا سردار مصروف خان اور آمنہ علی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی سزا معطل کردی گئی تھی اور ان کی رہائی کا حکم بھی دے دیا تھا

Leave A Reply

Your email address will not be published.