گوگل کا غیر فعال جی میل اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ

0

کیلیفورنیا: سرچ انجن گوگل نے یکم دسمبر کے بعد غیر فعال جی میل اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گوگل نے غیر فعال جی میل اکاؤنٹس کو یکم دسمبر کے بعد بالترتیب بند کرنے کا فیصل کیا ہے۔ وہ صارفین جنہوں نے بیک اپ ای میل بنا رکھی ہیں انہیں جی میل اکاؤنٹس بند کرنے سے قبل وارننگ ای میل بھیجی جائیں گی۔گوگل کے مطابق غیر فعال جی میل اکاؤنٹس ہیکنگ، فشنگ یا اسپیم کا شکار ہو جاتے ہیں کیونکہ انہیں نئی خصوصیات اور حفاظتی اقدامات کے ساتھ اپ ڈیٹ کرنا مشکل ہوتا ہے۔ اس لیے یہ فیصلہ سیکیورٹی سے متعلق کسی بھی مسئلے سے بچنے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔
ادارے کے مطابق وہ اکاؤنٹس اس فیصلے سے مستثنیٰ ہوں گے جو یوٹیوب چینل یا ڈیجیٹل مارکیٹنگ سے منسلک ہوں۔

صارفین کو اپنے جی میل اکاؤنٹ کو بند ہونے سے روکنے کے لیے 2 سال میں ایک بار لازم کوئی ایکٹیویٹی کرنا ہو گی جیسے ای میلز پڑھنا، تلاش کرنا یا اسی طرح کی دوسری ایکٹیویٹی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.