ایف آئی اے: نے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل کوئٹہ:ہارون ٹریول کے مالک کو گرفتارکرلیا

0

ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل کوئٹہ کی کارروائی

غیر رجسٹرڈ ایجنسی آل ہارون ٹریول کے مالک کو گرفتار کرلیا گیا،ملزم انسانی اسمگلنگ کے گھناؤنے جرم میں ملوث نکلا

ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل کوئٹہ نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ کے گھناؤنے جرم میں ملوث غیر رجسٹرڈ ٹریول ایجنسی کے مالک کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر بلوچستان زون عمران محمود کے احکامات پر انسانی اسمگلرز کی گرفتاری کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ نے ایک ٹیم تشکیل دی ٹیم میں موجود ایس ایچ او راجہ شہزاد محمود،سب انسپیکٹر زاہد گل،کانسٹیبل کیلاش اور رضا نے ڈاکٹر بانو روڈ کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلر میں ملوث ملزم شہزاد حسین کو گرفتار کرلیا ترجمان ایف آئی کے مطابق گرفتار ملزم بغیر لائسنس کے سادہ لوح شہریوں سے بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں پاسپورٹس وصول کررہا تھا ملزم نے متعدد شہریوں سے بیرون ملک یو اے ای اور برطانیہ ملازمت کے نام پر لاکھوں روپے بٹورے رکھے ہیں دوران کارروائی ملزم کے قبضے سے متعدد پاسپورٹس برآمد کر لئے گئے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز شروع کردیا گیا ہے جس سے مزید انکشافات متوقع ہے ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.