95لاکھ روپے کے خورد برد کا معاملہ سابق صوبائی وزیر کھیل خالق ہزارہ پر ایف,آئی,آر درج

0

کوئٹہ ( آن لائن)محکمہ کھیل حکومت بلوچستان میں 95لاکھ روپے کے خوردبرد پر اینٹی کرپشن بلوچستان میں سابق وزیر کھیل عبدالخالق اور سٹی ایکسپریس انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر محسن شاہد کیخلاف درج کرلیا گیامحکمہ اینٹی کرپشن بلوچستان نے مقدمہ ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس کی مدعیت میں درج کیا 95لاکھ روپے نومبر 2022میں اسپورٹس ایونٹ کے انعقاد کے لیے جاری کئے گئے تھے۔تاہم نہ اسپورٹس ایونٹ منعقد کیا گیااور نہ ہی رقم واپس خزانے میں جمع کی گئی تحقیقات کے دوران یہ ثابت ہوا کہ مذکورہ رقم خوردبرد کی گئی مقدمہ محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے تعزیرات پاکستان اور اینٹی کرپشن اسٹیبلشمبٹ ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت درج کیا گیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.