بلوچستان ،گٹکا ماوا مافیا مسلسل سرگرم ،گٹکا اور ماوا کی فروخت عروج پر

0

بلوچستان ،گٹکا ماوا مافیا مسلسل سرگرم ،گٹکا اور ماوا کی فروخت عروج پر

اورماڑہ (ویب ڈیسک) گٹکا ماوا مافیا مسلسل سرگرم گٹکا اور ماوا کی فروخت عروج پر انتظامیہ ماوا گٹکا فروشوں کے آگے بے بس یا معاملہ کچھ اور تفصیلات کے مطابق اورماڑہ میں گٹکا اور ماوا مافیا نے کمر کس کر پنجے گاڑھ لیے باخبر ذرائع کے مطابق ہر ماہ لاکھوں روپے بھتہ دے کر موت بھیچنے کا رقص تاہنوز جاری زہریلے گٹکا ماوا کی وجہ سے لوگ مختلف امراض میں مبتلا ہورہے ہیں جبکہ ماوا، گٹکا مافیا کے آگے بے بس انتظامیہ نے گھٹنے ٹیک دیئے اورماڑہ میں انتظامیہ کے

ناک کے نیچے بلا خوف گٹکا ماوا کی فیکٹریاں قائم کردی گءہیں جن سے روزانہ لاکھوں روپے کا مضر صحت گٹکا ، ماوا تیار کرکے اورماڑہ کے مختلف علاقوں میں باآسانی سپلاءکیا جارہا ہے ذرائع بتاتے ہیں کہ دوسری طرف حب سے روزانہ کی بنیاد پر 50 سے 60 کٹے ماوا شہزوروں اور ٹرکوں کے ذریعے اورماڑہ پہنچائے جاتے ہیں موت کے سوداگر لاکھوں روپے کا بھتہ دیکر اپنا گھنانا کاروبار جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ چند ٹکوں کی خاطر انتظامیہ نے مزکورہ مافیا کو مکمل چھوٹ اور سپورٹ دے رکھی ہے متزکرہ مافیا نے سستی موت کے دھندے کو اپنا معاش سمجھ کر لوگوں میں زہریلے

ماوا گٹکا کی آڑ میں موت بیچا جارہا ہے جس کے باعث لوگ کینسر اور دیگر امراض میں مبتلا ہورہے ہیں۔گٹکا ماوا کے علاہ اورماڑہ کے متعدد گلی محلوں میں ام الخباہث و دیگر نشہ آور چیزوں کا فروخت جاری منشیات کے فروخت پر پابندی کے حوالے سے اورماڑہ کے باشعور و باضمیر دوستوں نے سوشل میڈیا میں رٹ قائم کررکھی ہے اور متعدد بار نشان دہی کے باوجود بھی تاحال انتظامیہ کی جانب سے منشیات کے روک تھام میں کوءخاطر خواں موثر اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.