کراچی؛میں کروڑوں کی ڈکیتی میں ڈی ایس پی ملوث ہونے کا انکشاف

0

کراچی: آئی جی سندھ اورکراچی پولیس چیف اورنگی ٹاؤن میں گھر میں ڈکیتی کی واردات میں مبینہ طور پر ملوث انڈرٹریننگ پولیس افسرواہلکاروں کے آگے بے بس ہوگئے۔

ڈکیتی کی واردات میں مبینہ طورپرملوث پولیس افسرواہلکاروں کے خلاف تاحال کوئی کارروائی نہ ہوسکی، متاثرہ شہری پرایف آئی آر درج نہ کرانے پرشدید دباؤ ڈالا گیا جس کے بعد متاثرہ شہری اپنی دخواست واپس لینے پرمجبوراً امادہ ہوگیا۔

ادھرآئی جی سندھ رفعت مختارراجہ نے ایک مرتبہ اورنگی ٹاؤن سیکٹرفائیوای میں واقع گھرمیں ڈکیتی کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئےڈی آئی جی ویسٹ کو انکوائری آفیسر مقررکردیا،آئی جی سندھ نے احکامات جاری کیئے ہیں کہ وقوعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات پر مبنی رپورٹ 24 گھنٹے کے اندر ترتیب دیکر مذید ضروری اقدامات انہیں ارسال کی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.