جونی لیور کی خودکشی کی کوشش جونی لیور کس بات سے دلبرداشتہ تھے؟

0

ایک غریب گھرانے سے آئے ہیں جہاں انہیں کئی مالی مسائل کا سامنا تھا اور ان کے والد بھی بہت سخت مزاج تھے۔

ایک پوڈ کاسٹ میں انٹرویو کے دوران جونی لیور نے اپنا ماضی یاد کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں بچپن میں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

بالی ووڈ کے معروف اداکار اور کامیڈین جونی لیور نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بچپن میں خودکشی کی کوشش کی تھی۔

جونی لیور کا کہنا تھا کہ وہ اپنے والد کے رویے سے تنگ آچکے تھے اس لیے انہوں نے 13 سال کی کم عمری میں خودکشی کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ وہ ٹرین کی پٹڑی پر لیٹنے گئے تھے کیونکہ وہ اپنے والد کے رویے سے تنگ آچکے تھے، لیکن جب انہوں نے اپنی بہنوں کے آنسو دیکھے تو وہ پٹڑی سے اتر گئے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے بچپن میں کئی قتل دیکھے ہیں اسی لیے اگر وہ اداکار نہ ہوتے تو جرائم کی دنیا میں ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ وہ انڈسٹری کے ہمیشہ شکر گزار رہیں گے کہ انہیں کام دیا ورنہ وہ گینگسٹر ہی رہتے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.