پرفیوم لگانے پر جھگڑا، شوہر نے بیوی کو گولی ماردی

0

پرفیوم لگانے پر جھگڑا، شوہر نے بیوی کو گولی ماردی

بھارت میں ایک شوہر نے بیوی کو پرفیوم لگانے پر ہوئے جھگڑے کے دوران گولی مار دی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے شہر گوالیار میں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو پرفیوم لگانے پر جھگڑے کے بعد گولی ماری جس کے بعد خاتون شدید زخمی ہوگئیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بیجولی تھانہ علاقے کے گنیش پورہ کی رہنے والی نیلم کی آٹھ سال قبل مہندر سے شادی ہوئی تھی، مہندر پہلے بھی کئی جرم میں ملوث رہا ہے

 

جن میں چوری کے مقدمات شامل ہیں، مہندر کے جیل جانے کے بعد نیلم اپنے والدین کے ساتھ رہائش پذیر تھی۔چار سال کی سزا بھگتنے کے بعد مہندر کو ایک سال قبل جیل سے رہا کیا گیا تھا اور وہ اپنی بیوی کے ساتھ اپنے والدین کے گھر رہنے لگا تھا۔ہفتے کے روز جب نیلم اپنے گھر سے نکلنے کی تیاری کر رہی تھی، مہندر نے اس سے پرفیوم لگانے سے متعلق سوال کیا، اس کے بعد جوڑے

 

میں بحث ہوئی جو شدت اختیار کرگئی۔مہندر نے غصے کے عالم میں اپنی بندوق نکالی اور بیوی کے سینے میں گولی مار دی، نیلم زمین پر گر گئی جب کہ وہ موقع سے فرار ہوگیا، نیلم کا بھائی اُسے فوری طور پر اسپتال لے کر گیا۔دوسری جانب پولیس نے نیلم کے اہلخانہ کی شکایت کی بنیاد پر مہندر کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.