وفاقی حکومت سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا تمام روابط ختم کر دیں،اسد قیصر

0

اسلام آباد: اسد قیصر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت نے علی امین گنڈاپور کا کوئی مطالبہ نہیں ماننا، وفاق نے ابھی تک ایک افسر بھی وزیر اعلیٰ کے کہنے پر نہیں لگایا جبکہ تاحال خیبر پختونخوا کے بقایاجات پر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی جانب سے خط لکھنے کے بارے میں کہا کہ ججز پر دباؤ ڈالا گیا اور ڈرایا دھمکایا گیا، سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے ججز کو مکمل تحفظ فراہم کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ 6 ججز نے جو بہادری دکھائی ہے یہ قوم کے ہیرو ہیں

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ معزز ججز کی توہین میں وزیر اعظم شہباز شریف کا مکمل ہاتھ ہے، 2 سال میں پی ٹی آئی اور ججز کو شہباز دور حکومت میں ہراساں کیا گیا، ججز کے ساتھ یہ واقعات پورے پاکستان پیش آئے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ مفاہمت نہیں بلکہ مزاحمت کا وقت ہے، ہمیں قانون کی بالادستی کیلیے ابھی باہر نکلنا ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.