کراچی کے ضلع جنوبی میں دو ماہ کے لیے ڈرون کیمروں کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔ کمشنر کراچی نے کہا کہ چینی قونصل خانہ اور اہم تنصیبات کی حفاظت کے لیے اقدام اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون کیمروں کے استعمال پر پابندی 30 مارچ تا 29 مئی تک نافذ العمل ہوگی۔ کمشنر کراچی نے ڈرون کیمروں کے استعمال پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر ڈرون کیمروں پر پابندی لگائی گئی ہے۔