حقیقی آزادی مارچ میں شر کت کے لئے پاکستان تحریک انصا ف بلوچستان کا قافلہ آج روانہ ہوگا
کوئٹہ( ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان کی قیادت میں حقیقی آزادی مارچ کے لئے قافلہ آج (25 نومبر )بروز جمعہ دوپہر 1:30بجے بعد نماز جمعہ کوئلہ پھاٹک نزد صوبائی سیکرٹریٹ شہباز ٹاو¿ن کوئٹہ سے روانہ ہوگا
صوبائی صدر قاسم خان سوری حقیقی آزادی مارچ کنٹینر سے قافلے کی قیادت کرینگے جس میں کچلاک، بوستان، مسلم باغ، قلعہ سیف اللہ ژوب، شیرانی، موسی خیل اور دیگر اضلاع کے قافلے بھی شریک ہوکر اسلام آباد پہنچے گے اس سلسلے میں عہداداران، سینئر قیادت پر مشتمل کمیٹیاں بناکر کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں ہیں ۔