کوئٹہ (اولس نیوز) کمشنر کوئٹہ ڈویڑن حمزہ شفقات کی ہدایت پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ ڈویڑن وحید شریف عمرانی نے اسپنی روڈ سی پیک چوک پر غیر قانونی اور دونمبر جعلی رکشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 05غیر قانونی رکشے بند جبکہ کاغذات نہ رکھنے، کم عمر اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس رکشہ چلانے پر 24 ڈرائیوروں کو موقع پر چالان بھی کیا۔اس کارروائی سپرٹنڈنٹ آر ٹی اے حمید اللہ محمد حسنی آر ٹی اے کوئٹہ عملے اورٹریفک پولیس بھی موجود تھی۔ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ وحید شریف عمرانی نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں غیر قانونی اور دونمبر رکشوں کے خلاف ٹریفک پولیس کی مدد سے روزانہ کی بنیاد پر اچانک کارروائی کی جارہی ہے .

تاکہ شہر میں ٹریفک کے مسائل اور رش میں کمی اور غیر قانونی رکشوں سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیےچھٹکارا حاصل کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں غیرقانونی رکشوں کو ڈسٹرکٹ پولیس اور ٹریفک پولیس کی مدد سے نشاندہی اور پکڑے جارہے ہیں۔جس سے شہر میں غیر قانونی اور دو نمبر رکشے نواحی علاقوں میں چل رہے ہیں اس سلسلے میں پولیس کی مدد سے مختلف نواحی علاقوں میں بھی چھاپے مارے جائیں گے انہوں نے رکشہ ڈرائیوروں کو سختی ہدایت کی کہ وہ رکشے کے اصل کاغذات،پرمٹ اور ڈرائیونگ لائسنس ہمراہ رکھیں تاکہ دوران چیکنگ عملے کو پیش کیا جاسکے