سری لنکا کی اننگز صرف 15.2 اوورز میں ختم ہو گئی اور ٹیم 50 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ بھارتی بالرز نے سری لنکن بلےبازوں کو سوچنے تک کا موقع فراہم نہ کیا، سری لنکا کے کپتان سمیت 5 بیٹرز صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ کوشل مینڈس 5، پاتھم نسانکا 2، دھننجایا ڈی سلوا 4، ڈونتھ ویلالجے 8، پرمود مدوشن 1 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کوشل مینڈس سب سے زیادہ 17 رنز بناکر نمایاں رہے۔ بھارت کی جانب سے محمد سراج نے 6، ہاردک پانڈیا 3 جبکہ جسپریت بمراہ نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دیکھائی۔ بھارت کا اسکواڈ کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، کے ایل راہول، ایشان کشن، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادیو، محمد سراج، جسپریت بمراہ سری لنکا کا اسکواڈ کپتان داسن شناکا، کوشل پریرا، پاتھم نسانکا، کوشل مینڈس، سدیرا سماراویکراما، چارتھ اسالنکا، دھننجایا ڈی سلوا، دونتھ ویلالجے، دوشن ہیمانتھا،کاسون راجیتھا